ایشیاکپ،پاکستانی فاسٹ بائولر حارث رئوف فٹنس مسائل کا شکار

157
فاسٹ بائولر حارث رئوف

کولمبو۔11ستمبر (اے پی پی):پاکستان کرکٹ ٹیم کے سٹار فاسٹ بائولر حارث رئوف بھارت کے خلاف میچ کے دوران فٹنس مسائل کا شکار ہوگئے، انہوں نے پیر کے روز بھارت کے خلاف احتیاطاً بائولنگ نہیں کرائی۔ پاکستان اور بھارت کے درمیان ایشیا کپ سپر فور مرحلے کا میچ گزشتہ روز بارش کی وجہ سے روک دیا گیا تھا،

پیر کو ریزرو ڈے کے موقع پر بھارت نے دوبارہ بیٹنگ شروع کی تو پاکستانی فاسٹ بائولر حارث رئوف بائولنگ کے لئے نہیں آئے، انہیں گزشتہ روز اپنے دائیں سائیڈ میں تکلیف محسوس ہوئی اس وجہ سے ٹیم مینجمنٹ نے بھارت کے خلاف احتیاطاً مزید بائولنگ نہ کروانے کا فیصلہ کیا۔

حارث کی ایم آر آئی بھی کرائی گئی تاہم ان کی رپورٹ ٹھیک آئی ہے۔ فاسٹ بائولر کا ٹیم میڈیکل پینل مسلسل معائنہ کر رہا ہے۔ واضح رہے کہ حارث رئوف نے گزشتہ روز 5 اوورز کرائے تھے اور بغیر کوئی وکٹ لئے 27 رنز دیئے۔