30.5 C
Islamabad
بدھ, مئی 14, 2025
ہومکھیل کی خبریںایشیا کپ ، پاکستان کا نیپال کے خلاف پہلے میچ میں ٹاس...

ایشیا کپ ، پاکستان کا نیپال کے خلاف پہلے میچ میں ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ

- Advertisement -

ملتان ۔30اگست (اے پی پی): ایشین کرکٹ کونسل کے زیر اہتمام ایشیا کپ کرکٹ ٹورنامنٹ کے 16 ویں ایڈیشن کا پاکستان میں آغاز ہوگیا۔ پاکستان نے ٹورنامنٹ کے گروپ اے کے ابتدائی میچ میں نیپال کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔ٹورنامنٹ کے آغاز پر ملتان سٹیڈیم میں رنگا رنگ افتتاحی تقریب کا انعقاد کیا گیا تقریب میں پاکستانی گلوکارہ آئمہ بیگ اور نیپالی گلوکاررہ تریشالا گورونگ نے اپنی آواز کا جادو جگایا۔

پاکستان اور نیپال کی ٹیموں کے درمیان میچ میں گرین شرٹس کے کپتان مایہ ناز بلے باز بابر اعظم نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔نیپال ٹیم کی طرف سومپال کامی نے بائولنگ اٹیک کیا۔

- Advertisement -

پاکستان کی جانب سے فخر زمان اور امام الحق نے اننگ کا آغاز کیا جس کے بعد 5.3 اوورز میں قومی ٹیم کی پہلی وکٹ 21 رنز پر گر گئی جب فخر زمان 14 رنز بنا کر کیچ آؤٹ ہوگئے ۔ملتان کرکٹ سٹیڈیم میں ٹاس جیتنے کے بعد گفتگو کرتے ہوئے پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے کہا کہ پچ دیکھنے میں اچھی لگ رہی ہے، ہم اپنی کرکٹ انجوائے کریں گے۔بابر اعظم نے کہا کہ ایشیا کپ میں اچھی کرکٹ کھیلیں گے۔اس موقع پر نیپال کرکٹ ٹیم کے کپتان روہت پوڈیل نے کہا کہ ہم پہلی مرتبہ ایشیا کپ کھیل رہے ہیں۔میچ میں نیوزی لینڈ کے کرس گیفانی اور بنگلہ دیش کے مسعود الرحمن امپائرنگ کر رہے ہیں جبکہ میچ ریفری آسٹریلیا کے ڈیوڈ بون ہیں۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=384297

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں