ایشیا کپ سپرفورمرحلہ،فاسٹ بائولر شاہنواز دھانی کی فٹنس مسائل کے باعث آج بھارت کے خلاف میچ سے باہر ہو گئے

ایشیا کپ سپرفورمرحلہ،فاسٹ بائولر شاہنواز دھانی کی فٹنس مسائل کے باعث آج بھارت کے خلاف میچ سے باہر ہو گئے

اسلام آباد۔3ستمبر (اے پی پی):قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بائولرشاہنواز دہانی ممکنہ طور پر سائیڈ اسٹرین کے باعث آج اتوار کو بھارت کے خلاف ایشیا کپ کے سپر 4 میچ کے لیے دستیاب نہیں ہوں گے۔

یہ چوٹ انہیں جمعے کو شارجہ میں ہانگ کانگ کے خلاف میچ میں بائولنگ کے دوران لگی تھی۔جیسا کہ کسی بھی ممکنہ طور پرسائیڈ سٹرین انجری کا معاملہ ہے، میڈیکل ٹیم اگلے 48سے72 گھنٹوں تک اس کی نگرانی کرے گی جس کے بعد وہ اسکین کرنے اور ٹورنامنٹ میں مزید شرکت سمیت دیگر فیصلے کرے گی۔