ایشیا کپ ٹی 20 کرکٹ ٹورنامنٹ میں بنگلہ دیش اور افغانستان کے درمیان میچ کل منگل کو شارجہ میں کھیلا جائے گا

264
ایشیا کپ، بھارت نے ہانگ کانگ کو شکست دے کر سپر فور مرحلے کے لئے کوالیفائی کرلیا

شارجہ۔29اگست (اے پی پی):ایشیا کپ ٹی 20 کرکٹ ٹورنامنٹ میں بنگلہ دیش اور افغانستان کے درمیان میچ کل منگل کو شارجہ کرکٹ سٹیڈیم ، شارجہ میں کھیلا جائے گا، بنگلہ دیشی ٹیم شکیب الحسن کی قیادت میں میدان میں اترے گی جبکہ افغانستان کو محمد نبی لیڈ کریں گے،

ایشین کرکٹ کونسل کے زیر اہتمام ایشیا کپ کے 15 ویں ایڈیشن کے دلچسپ مقابلے متحدہ عرب امارات یو اے ای میں جاری ہیں، ٹورنامنٹ کے تیسرے میچ میں بنگلہ دیش اور افغانستان کی ٹیمیں کل منگل کو کو شارجہ کرکٹ سٹیڈیم میں آمنے سامنے ہوں گی، افغانستان کی ٹیم اپنے پہلے میچ میں سری لنکا کو 8 وکٹوں سے شکست دے چکی ہے،

بنگلہ دیشی ٹیم مایہ ناز آل رائونڈر شکیب الحسن کی زیر قیادت میدان میں اترے گی جبکہ دیگر نمایاں کھلاڑیوں میں مشفق الرحیم، محمود اللہ اور مہدی حسن میراز شامل ہیں، افغانستان کو تجربہ کار آل رائونڈر محمد نبی لیڈ کر رہے ہیں اور انہیں راشد خان، نجیب اللہ زدران اور رحمان اللہ گرباز جیسے باصلاحیت کھلاڑیوں کی خدمات حاصل ہیںِ، ٹورنامنٹ کا فائنل 11 ستمبر کو کھیلا جائے گا۔