ہانگ کانگ ۔ 12 فروری (اے پی پی) ایشین سٹاک مارکیٹس میں تیزی رہی جس کی وجہ وال سٹریٹ انڈکس کی بہتر صورتحال اور سرمائی اولمپکس کھیلوں کے موقع پر شمالی و جنوبی کوریائی رہنماﺅں کے درمیان نسبتا بہتر تعلق ہے۔ہانگ کانگ کا ہینگ سینگ انڈیکس 0.5 فیصد اضافے کے ساتھ 29640.01 پوائنٹس اور شنگھائی انڈیکس 0.3 فیصد بڑھ کر 3138.58 پوائنٹس پر بند ہوا۔