ٹوکیو ۔ 16 نومبر (اے پی پی) ایشین سٹاک مارکیٹس میں حصص کی قیمتوں میں اضافہ ہوا جس کی وجہ امریکی سٹاک مارکیٹ میں تیزی اور ین کی شرح تبادلہ میں کمی اور مستقبل میں خام تیل کے نرخ بڑھنے کا امکان ہے۔ٹوکیو سٹاک مارکیٹ میں کاروباری سرگرمیوں کے آغاز سے ہی حصص کے نرخوں میں تیزی رہی ۔شہر کا اہم ترین نکئی۔225 انڈیکس 194.06 پوائنٹس (1.10 فیصد ) بڑھ کر 17862.21 پوائنٹس پر بند ہوا جو کہ فروری کے بعد بہترین سطح ہے۔