ایشین سٹاک مارکیٹس میں حصص کے نرخوں میں اضافہ

91

ہانگ کانگ ۔08 مئی (اے پی پی) ایشین سٹاک مارکیٹس میں حصص کے نرخوں میں مجموعی طور پر اضافہ ہوا جس کی وجہ بہتر امریکی جاب ڈیٹا رپورٹ اور فرانس کے صدارتی انتخابات میں یورپ نواز امیدوار ایمانویل میکرون کی کامیابی ہے۔جاپانی سٹاک مارکیٹ وقفے پر 17 ماہ کی بلند ترین سطح پر رہی۔ٹوکیو کا نکی 225 انڈیکس 349.49 پوائنٹ (1.80 فیصد) بڑھ کر 19795.19 پوائنٹ رہا۔ٹاپکس انڈیکس 28.81 پوائنٹ (1.86 فیصد) بڑھنے کے بعد 1579.11 پوائنٹ رہا۔ہانگ کانگ کا ہینگ سینگ انڈیکس 85.71 پوائنٹ (0.35 فیصد) بڑھ کر 24562.06 پوائنٹ رہا۔