ایشین گیمز ، ویمنز کبڈی ایونٹ کے سیمی فائنلز میں بھارت کا نیپال سے اور ایران کا مقابلہ تائیوان سے ہوگا

انیسویں ایشین گیمز میں مینز کرکٹ کمپٹیشن میں بھارت اور افغانستان کی ٹیمیں فائنل میں پہنچ گئیں

ہینگزو۔5اکتوبر (اے پی پی):چین کے شہر ہینگزو میں جاری 19 ویں ایشین گیمز میں کبڈی کے خواتین ایونٹ کے سیمی فائنلز میں بھارت کا مقابلہ نیپال سے اور ایران کا مقابلہ تائیوان سے ہوگا۔ ایونٹ کے سیمی فائنل مقابلے اور فائنل 6 اکتوبر کو کھیلا جائے گا۔

ایونٹ میں سات ممالک کی ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں جن کو دو گروپوں میں تقسیم کیا گیا ہے۔ گروپ اے میں بھارت، تائیوان، جنوبی کوریا اور تھائی لینڈ کو رکھا گیا ہے جبکہ گروپ بی میں ایران، نیپال اور بنگلہ دیش کی ٹیمیں شامل ہیں۔