- Advertisement -
اسلام آباد۔25ستمبر (اے پی پی):ایشین گیمز میں شرکت کے لئے قومی کراٹے ٹیم یکم اکتوبر کو چین روانہ ہو گی۔ یہ گیمز 23 ستمبر سے 8 اکتوبر تک چین کے شہر ہینگزو میں کھیلے جائیں گے ۔ ایشین گیمز میں کراٹے کا ایونٹ 5 سے 8 اکتوبر تک کھیلاجائےگا۔ قومی ٹیم کا دستہ 5 کھلاڑیوں اور 3 آفیشلز پر مشتمل مشتمل ہوگا۔
کھلاڑیوں میں سعادی غلام عباس، محمد اویس، ہمایوں، صابرہ گل اور فخرالنسا شامل ہیں جبکہ آفیشلز میں محمد جہانگیر، احمد صافی، اور عندلیب سندھو شامل ہیں۔ ایونٹ میں شرکت کے بعد قومی ٹیم کے کھلاڑی 10 اکتوبر کو واپس وطن پہنچیں گے۔
- Advertisement -