Election day banner
16.2 C
Islamabad
منگل, دسمبر 10, 2024
ہومکھیل کی خبریںایشین گیمز ویمنز کرکٹ، بھارت نے فائنل میں سری لنکا کو ہرا...

ایشین گیمز ویمنز کرکٹ، بھارت نے فائنل میں سری لنکا کو ہرا کر طلائی تمغہ جیت لیا

- Advertisement -

اسلام آباد۔25ستمبر (اے پی پی): بھارتی خواتین کرکٹ ٹیم نے فائنل میچ میں سری لنکن خواتین کرکٹ ٹیم کو 19 رنز سے شکست دے کر ایشین گیمز ویمنز کرکٹ میں طلائی تمغہ جیت لیا۔ سری لنکن ویمن نے چاندی کا تمغہ حاصل کیا۔

بھارتی ویمن ٹیم کی طرف سے ملنے والے 117 رنز ہدف کے تعاقب میں سی لنکن ٹیم 8 وکٹوں کے نقصان پر 97 رنز بناسکی۔ چین کے شہر ہانگزو میں جاری 19 ویں ایشین گیمز کے ویمنز کرکٹ ایونٹ کے فائنل میچ میں بھارتی ویمن ٹیم کی کپتان ہرمن پریت کور نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔ بھارت کی خواتین ٹیم نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 7وکٹوں کے نقصان پر 116 رنز بناکر سری لنکن خواتین ٹیم کو میچ میں کامیابی کے لئے 117 رنز کا ہدف دیا۔

- Advertisement -

سمرتی مندھانا 46 اور جمائمہ روڈریگز 42 رنز کے ساتھ نمایاں رہیں۔ سری لنکن ویمن ٹیم کی طر ف سے پربودھنی،سوگنڈیکا کماری اور راناویرا نے دو، دو کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا۔ جواب میں سری لنکن ویمنز ٹیم مطلوبہ ہدف حاصل کرنے میں ناکام رہی اور مقررہ 20 اوورز میں 8 کھلاڑیوں کے نقصان میں 97 رنز بناسکی۔حسینی پریرا25، نیلاکشی ڈی سلوا 23 رنز بناسکیں۔ بھارت کی طرف سے تیتاس سادھو نے تین ،راجیشوری گائکواڑ نے دو جبکہ دپتی شرما،پوجا اور دیویکا ویدیا نے ایک ایک کھلاڑی کو آئوٹ کیا۔

یوں بھارتی ویمن نے 19ویں ایشین گیمز میں خواتین کے کرکٹ ایونٹ کے فائنل میچ میں سری لنکا کو19 رنز سے شکست دے کر طلائی تمغہ جیت لیا۔ سری لنکن ٹیم دوسرے نمبر پر رہی اور اس نے چاندی کا تمغہ حاصل کیا۔

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں