ایشین گیمز ٹینس ایونٹ ،اعصام الحق قریشی اور عقیل خان کو مینز ڈبلز ٹاپ 16 میں شکست کاسامنا

ایشین گیمز ٹینس ایونٹ ،اعصام الحق قریشی اور عقیل خان کو مینز ڈبلز ٹاپ 16 میں شکست کاسامنا

ہانگزو۔26ستمبر (اے پی پی): پاکستان کے اعصام الحق قریشی اور ان کے ہم وطن جوڑی دار عقیل خان 19 ویں ایشین گیمز کے ٹینس ایونٹ میں مردوں کے ڈبلز مقابلوں کے پری کوارٹر فائنل میں شکست کے بعد باہر ہوگئے۔ہسو یوہسیواور ان کے ہم وطن جوڑی دار جیسن جنگ پر مشتمل چائینز تائپے کی جوڑی نے مینز ڈبلز مقابلوں کے ٹاپ 16 رائونڈ میچ میں پاکستان کے اعصام الحق قریشی اور ان کے ہم وطن جوڑی دار عقیل خان کو ہرا کر ٹاپ ایٹ کے لئے کوالیفائی کیا ۔

چین کے شہر ہانگزو میں جاری 19 ویں ایشین گیمز کے ٹینس ایونٹ جو کہ ہانگزو اولمپک سپورٹس ایکسپو سینٹرمیں کھیلا جارہا ہے۔ منگل کو مردوں کے ڈبلز مقابلوں کے ٹاپ 16 رائونڈ میچ میں ہسو یوہسیواور ان کے ہم وطن جوڑی دار جیسن جنگ پر مشتمل چائینز تائپے کی جوڑی نے عمدہ کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے پاکستان کے اعصام الحق قریشی اور ان کے ہم وطن جوڑی دار عقیل خان کو ٹائی بریک پر سٹریٹ سیٹس میں 6-7(3-7)اور4-6سے ہرا کر ٹاپ ایٹ رائونڈ کے لئے کوالیفائی کر لیا۔