اسلام آباد۔21ستمبر (اے پی پی):ایشین گیمز کے لئے قومی ووشو ٹیم کے کھلاڑیوں کے ناموں کا اعلان کر دیا گیا ہے، قومی ٹیم چار کھلاڑیوں اور دو آفیشلز پر مشتمل ہے ۔ کھلاڑیوں میں میرا کرامت،ثمرین الطاف، محمد عبدالرحمن اور عبدالخالق شامل ہیں جبکہ آفیشلز میں افتخار احمد اور وارث علی کو رکھا گیا ہے۔ چین کے شہر ہینگرو میں ہونے والی ایشین گیمز میں ووشو کا ایونٹ 24 ستمبر سے 28 ستمبر تک کھیلا جائے گا اور قومی ٹیم کے کھلاڑی ایشین گیمز میں شرکت کے بعد 29 ستمبر کو واپس وطن پہنچیں گے۔