ایشین ہاکی چیمپئنز ٹرافی میں کل آخری تین لیگ میچ کھیلے جائیں گے

145

چنائی ۔8اگست (اے پی پی):ایشین ہاکی چیمپئنز ٹرافی کے ساتویں ایڈیشن میں انتہائی دلچسپ اور کانٹے دار مقابلوں کا سلسلہ جاری ہے۔ ٹورنامنٹ میں آج منگل کو آرام کا دن ہے (کل)بدھ کو آخری تین لیگ میچ کھیلے جائیں گے جس کے بعد دونوں سیمی فائنلز 11اگست کو کھیلے جائیں گے۔پاکستان روایتی حریف بھارت کے خلاف ایشین ہاکی چیمپئنز ٹرافی میں اپنا پانچواں اور آخری میچ کل بدھ کو کھیلے گا۔

اسی روز ملائیشیاکی ٹیم جنوبی کوریا اور جاپان کی ٹیم چین سے نبرد آزما ہو گی ۔ ایشین ہاکی چیمپئنز ٹرافی کے میچز بھارت کے شہر چنائی میں کھیلے جا رہے ہیں۔ میگا ایونٹ میں کل منگل کو مزید آخری تین میچوں کا فیصلہ ہو گا، جس کے بعد سیمی فائنلز 11 اگست کو کھیلے جائیں گے۔پاکستانی ٹیم اپنا پانچواں اور آخری میچ بھارت کے خلاف کھیلے گی ، اسی روز دوسرا میچ ملائیشیا اور جنوبی کوریا جبکہ تیسرا میچ جاپان اور چین کے مابین کھیلا جائے گا ۔ تینوں میچز میئر رادھا کرشنن ہاکی سٹیڈیم، چنائی میں کھیلے جائیں گے ۔

جنوبی کوریا کی ٹیم ٹائٹل کا دفاع کے لئے کوشاں ہے ۔ پاکستان اور بھارت کو تین ، تین بار ایشین چیمپئنز ٹرافی جیتنے کا اعزاز حاصل ہے ، رائونڈ رابن کے تحت کھیلے جانے والے ٹورنامنٹ میں ہر ٹیم 5 میچ کھیلے گی اور چار ٹاپ ٹیموں کے درمیان سیمی فائنل مقابلے 11 اگست کو کھیلے جائیں گے جبکہ چیمپئن کا فیصلہ 12 اگست کو ہو گا ۔