ایشین یوتھ نیٹ بال چیمپئن شپ میں پاکستان کا مقابلہ روایتی حریف بھارت سے بدھ کو ہوگا

222
ایشین یوتھ نیٹ بال چیمپئن شپ

اسلام آباد۔13جون (اے پی پی):ایشین یوتھ نیٹ بال چیمپئن شپ میں پاکستان کا مقابلہ روایتی حریف بھارت سے (کل) بدھ کو جیونجو، کوریا میں ہو گا۔

چیمپئن شپ میں 11 ممالک کی ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں جن کو دو گروپوں میں تقسیم کیا گیا ہے۔ پاکستان کو گروپ اے میں ملائیشیا، ہانگ کانگ، تھائی لینڈ، بھارت اور جاپان کے ساتھ رکھا گیا ہے جبکہ گروپ بی میں سنگاپور، سری لنکا، برونائی، تائیوان اور کوریا شامل ہیں۔

پاکستان اپنا پانچواں میچ بھارت کے خلاف 14 جون کو کھیلے گا۔ 15 جون کو ریسٹ ڈے ہوگا۔ کوارٹر فائنل اور سیمی فائنل مقابلے 16 جون کو اور فائنل 17 جون کو کھیلا جائے گا۔