ایف آئی اے اسٹیٹ بینک سرکل کراچی کی کاروائی،حوالا آپریٹر کو گرفتار کر لیا

267
F.I.A
F.I.A

کراچی۔ 19 ستمبر (اے پی پی):ایف آئی اے اسٹیٹ بینک سرکل کراچی نے کاروائی کرتے ہوئے حوالا آپریٹر کو گرفتار کر لیا۔ ترجمان ایف آئی اے کی جانب سے منگل کو جاری اعلامیہ کے مطابق ڈائریکٹر کراچی زون عبدالسلام کی ہدایت پر ڈپٹی ڈائریکٹر اسٹیٹ بینک سرکل ایاز مہر کی زیر نگرانی چھاپہ مار کاروائی کی گئی۔چھاپہ مار ٹیم نے ا سٹار سٹی مال صدر کراچی میں واقع موبائل شاپ پر چھاپہ مار کر عبدالکریم نامی حوالا آپریٹر کو گرفتار کر لیا۔ملزم حوالہ ہنڈی اور کرنسی کی غیر قانونی ایکسچینج میں ملوث تھا۔

ملزم کے قبضے سے 352500روپے، 1500سعودی ریال،16ایپل آئی فونز، 3ون پلس موبائل فونز، 2گوگل موبائل فونز، 9سام سنگ موبائل فونز اور 2لیپ ٹاپ برآمد کر لئے گئے۔ برآمد ہونے والے موبائل فونز اور لیپ ٹاپس کی کل مالیت 62 لاکھ روپے سے زائد ہے۔ملزم نے مذکورہ موبائل فونز دبئی سے خریدے تھے۔ملزم نے کسٹم ڈیوٹی ادا کیے بغیر موبائلز کو دبئی سے کراچی ایئرپورٹ پر کھیپیئے کے ذریعے اسمگل کیا۔ ملزم نے خریدے گئے موبائل فونز کی ادائیگیاں غیر قانونی طور پر ہوالہ کے ذریعے دبئی بھجوائی۔ ملزم کے خلاف سب انسپکٹر آفتاب علی سومرونے مقدمہ درج کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا ہے۔