37.7 C
Islamabad
بدھ, مئی 14, 2025
ہومعلاقائی خبریںایف آئی اے امیگریشن کی سیالکوٹ انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر کارروائی ، گداگری...

ایف آئی اے امیگریشن کی سیالکوٹ انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر کارروائی ، گداگری اور قتل کے مقدمہ میں نامزد ملزمان گرفتار

- Advertisement -

سیالکوٹ۔ 14 مئی (اے پی پی):ایف آئی اے امیگریشن نے سیالکوٹ انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر کارروائی کرکے گداگری اور قتل کے مقدمہ میں نامزد ملزمان کو گرفتار کرلیا ۔

ترجمان ایف آئی اے کے مطابق مسافروں کی شناخت واحد بخش اور محمد نعیم کے نام سے ہوئی ،واحد بخش نامی ملزم پرواز نمبر ایف زیڈ 337کے ذریعے مسقط سے سیالکوٹ پہنچا ،امیگریشن کلیئرنس کے دوران ملزم کی معلومات آئی بی ایم سسٹم پر ہٹ ہوئیں ،ملزم کو سعودی عرب سے بھیک مانگنے پر ڈی پورٹ کیا گیا تھااورملزم کو مزید قانونی کارروائی کے لئے انسدادِ انسانی سمگلنگ سرکل گوجرانوالہ منتقل کر دیا گیا ہے ۔

- Advertisement -

ترجمان کے مطابق محمد نعیم نامی ملزم سنگین جرائم میں پنجاب پولیس کو مطلوب تھا،ملزم کا نام سٹاپ لسٹ میں شامل تھا ،ملزم کے خلاف تھانہ ککرالی ضلع گجرات میں قتل کا مقدمہ درج تھا اورملزم کو ضروری قانونی کارروائی کے بعد متعلقہ پولیس حکام کے حوالے کر دیا گیاہے۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=596765

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں