- Advertisement -
ملتان۔ 10 جولائی (اے پی پی):ایف آئی اے ملتان سرکل ٹیم کی کارروائیوں میں جعلی ٹائل فکسنگ با نڈفروخت کرنے والے آٹھ افرادکو گرفتارکرلیاگیا۔تفصیلات کے مطابق جمعرات کے روز ایف آئی اے سب انسپکٹر سائرہ صدیق کی سربراہی میں ٹیم نے یہاں شہر کے مختلف علاقوں میں کارروائیاں کرتے ہوئےٹائل فکسنگ میں استعمال ہونے والے با نڈ معروف برانڈ کی ڈوپلیکٹ(جعلی) فروخت کرنے والے 8 افرادکوگرفتارکرکے ان کے خلاف کاپی رائٹ ایکٹ کے تحت مقدمات درج کر لئے گئے ۔اس موقع پرگفتگوکرتے ہوئے سائرہ صدیق نے کہاکہ جعل سازی اور دھوکہ بازی کرنے والے افراد کے خلاف آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا۔
- Advertisement -