ایف آئی اے کمپوزٹ سرکل ایبٹ آباد کی کارروائی، سمندر کے راستے یورپ بھجوانے والا افغان لینڈ روٹ ایجنٹ گرفتار

158

ایبٹ آباد۔ 03 جنوری (اے پی پی):ایف آئی اے کمپوزٹ سرکل ایبٹ آباد نے سمندر کے راستے یورپ بھجوانے والا افغان لینڈ روٹ ایجنٹ گرفتار کر لیا،ترجمان ایف آئی اے کے مطابق سمندر کے راستے شہریوں کو غیر قانونی یورپ بھجوانے میں ملوث عناصر کے خلاف انٹلیجنس بیسڈ آپریشن جاری ہے،ایف آئی اے کمپوزٹ سرکل ایبٹ آباد نے خفیہ اطلاع پر ہری پور میں کاروائی کرتے ہوئے افغان لینڈ روٹ ایجنٹ کو گرفتار کر لیا،ملزم کی شناخت افسر خان کے نام سے ہوئی جس کا تعلق تعلق افغانستان سے ہے،ملزم شہریوں کو غیر قانونی طور پر سمندر کے راستے لیبیا سے یورپ بھجوانے میں ملوث ہے،ملزم کے موبائل سے سمندر کے ذریعے شہریوں کو یورپ بھجوانے سے متعلق شواہد برآمد کر لئے گئے ہیں،ترجمان کا مزید کہنا ہے کہ ملزم کے موبائل فون سے متاثرین اور ایجنٹوں سے رابطے کے شواہد بھی برآمد کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے جبکہ دیگر ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔