26 C
Islamabad
منگل, اپریل 22, 2025
ہومعلاقائی خبریںایف آئی اے گوجرانوالہ كی سمبڑیال میں کارروائی، مراکش کشتی حادثے میں...

ایف آئی اے گوجرانوالہ كی سمبڑیال میں کارروائی، مراکش کشتی حادثے میں ملوث ملزم گرفتار

- Advertisement -

سمبڑیال۔ 24 جنوری (اے پی پی):ایف آئی اے گوجرانوالہ نے سمبڑیال میں کارروائی کرکے مراکش کشتی حادثے میں ملوث ایک ملزم کو گرفتار کرلیا ہے۔ ایف آئی اے ترجمان کے مطابق مراکش کشتی حادثے میں ملوث انسانی سمگلروں کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں، ڈی جی ایف آئی اے احمد اسحاق جہانگیر کی ہدایات پر ایف آئی اے گوجرانوالہ زون نے مراکش کشتی حادثے میں ملوث انسانی سمگلر کو گرفتار کرلیا ہے ،گرفتار ملزم کی شناخت محمد اسلم کے نام سے ہوئی ہے جسے ایف آئی نے سمبڑیال سے گرفتار کیا ہے۔

ترجمان کے مطابق ملزم نے دیگر ساتھیوں کے ساتھ مل کر متاثرہ عامر علی کو اسپین بھجوانے کی کوشش کی ،ملزمان کی جانب سے متاثرہ کو پہلے موریطانیہ بھجوایا گیا،ملزمان نے دیگر ساتھیوں کے ساتھ مل کر متاثرہ کو کشتی کے ذریعے اسپین اسمگلنگ کی کوشش کی ۔حکام کے مطابق کشتی حادثے میں متاثرہ شخص کو مراکش حکام نے ریسکیو کیا، متاثرہ عامر علی کا نام وزارت خارجہ کی جانب سے جاری کردہ فہرست میں شامل ہے ،ملزمان نے عامر علی کو بیرون ملک بھجوانے کیلئے اہلخانہ سے 53 لاکھ 50 ہزار روپے ہتھیائے ، ایف آئی نے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا ہے اور ملزم کی نشاندہی پر مزید گرفتاریاں متوقع ہیں۔

- Advertisement -

واضح رہے کہ کشتی حادثے کے نتیجے میں متعدد پاکستانی جاں بحق ہوئے ہیں۔ ڈائریکٹر گوجرانوالہ زون عبدالقادر قمرنے کہا ہے کہ کشتی حادثات میں ملوث عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے ،انسانی سمگلنگ کے نیٹ ورک کے خلاف کارروائیاں مزید تیز کر دی گئی ہیں۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=551063

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں