38.8 C
Islamabad
بدھ, مئی 14, 2025
ہومبین الاقوامی خبریںایف اے ٹی ایف کی گرے لسٹ سے نکلنے پر چین کی...

ایف اے ٹی ایف کی گرے لسٹ سے نکلنے پر چین کی پاکستان کو مبارکباد

- Advertisement -

بیجنگ ۔25اکتوبر (اے پی پی):چین نے فنانشل ایکشن ٹاسک فورس  ایف اے ٹی ایف کے پاکستان کو گرے لسٹ سے نکالنے کے فیصلے کا خیر مقدم کیا ہے۔ چینی ذرائع ابلاغ کے مطابق چین کی وزارت خارجہ کے ترجمان وانگ وین بِن نےایف اے ٹی ایف کے پاکستان کو گرے لسٹ سے نکالنے کے فیصلے کا خیر مقدم کرتے ہوئے پاکستان کو مبارک باد پیش کی ۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان نے مشکلات کے باوجود گزشتہ5سال کے دوران انسداد منی لانڈرنگ اور انسداد دہشت گردی کی مالی معاونت کے نظام کو مسلسل بہتر بنایا ۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کو ایف اے ٹی ایف کی گرے لسٹ سے نکالا جانا اس بات کا ثبوت ہے کہ بین الاقوامی سطح پر بھی اس حوالے سے پاکستان کی کوششوں کو تسلیم کیا جا رہا ہے ۔

- Advertisement -

انہوں نے کہاانہیں امید ہے کہ پاکستان انسداد دہشت گردی کے بین الاقوامی تعاون کو فروغ دینے اور بین الاقوامی مالیاتی نظام کی حفاظت کے لیے مثبت کردار ادا کرتا رہے گا۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=334108

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں