ایف بی آر نے جاری مالی سال میں انکم ٹیکس کا ہدف مقررہ تاریخ سے 10 روز قبل حاصل کر لیا

130
FBR
FBR

اسلام آباد۔22جون (اے پی پی):فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے جاری مالی سال میں انکم ٹیکس کا ہدف مقررہ تاریخ سے 10 روز قبل حاصل کر لیا، انکم ٹیکس کی وصولی میں 41 فیصد کی شرح سے تاریخی اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ ترجمان ایف بی آر کے مطابق ایف بی آر ان لینڈ ریونیو سروسز نے گزشتہ سال21 جون تک 3026 ارب روپے کا انکم ٹیکس حاصل کیا تھا۔ رواں سال 21 جون کو انکم ٹیکس کی مد میں 3035 ارب روپے سے زائد کے محصولات وصول کر لئے گئے ہیں۔