ایف بی آر کی تاریخ میں پہلی بار ٹیکس گوشوارے جمع کرانے والے افراد کی تعداد 21لاکھ سے تجاوز کر گئی، چوہری فواد حسین

52

اسلام آباد ۔ 28 جولائی (اے پی پی)وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی چوہدری فواد حسین نے کہا ہے کہ ایف بی آر کی تاریخ میں پہلی بار ٹیکس گوشوارے جمع کرانے والے افراد کی تعداد 21لاکھ سے تجاوز کر گئی ہے۔ اتوار کو سماجی رابطہ کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں انہوں نے کہا کہ اس وقت تک 21لاکھ لوگوں نے اپنے ٹیکس گوشوارے جمع کرائے ہیں جبکہ ایف بی آر کا موقف ہے کہ ٹیکس سال 2019ءمیں ٹیکس گوشوارے جمع کرانے والوں کی تعداد 40لاکھ سے تجاوز کر جائے گی۔