اسلام آباد ۔ 28 نومبر (اے پی پی) رواں مالی سال 2018-19ءمیں جولائی تا نومبر کے دوران فیڈرل بورڈ آف ریونیو( ایف بی آر) کے ٹیکس محصولات میں مجموعی طور پر 4.3 فیصد کااضافہ ہوا ہے۔ ایف بی آر کی غیر حتمی رپورٹ کے مطابق جاری مالی سال میں یکم جولائی سے 24 نومبر 2018ءکے دوران مجموعی طور پر 1276.793 ارب روپے کے ٹیکس وصولیاں کی ہیں جبکہ گزشتہ مالی سال میں اسی عرصہ کے دوران ایف بی آر کی ٹیکس وصولیاں 1223.869 ارب روپے رہی تھیں۔ ایف بی آر کے مطابق نومبر 2018ءکے پہلے 24 دنوں کے دوران 189.353 ارب روپے کے ٹیکس وصول کئے گئے ہیں۔