ایلئسٹر لیمب نے اپنی تحقیقی کتب میں ہمیشہ بھارتی جھوٹ اورپراپیگنڈہ کو بے نقاب کیا، وزیراعظم شہبازشریف کاٹویٹ

130
پاکستان موسمیاتی تبدیلی اور آفات سے نمٹنے کے لئے استعداد کار کو مزید فروغ دینے میں آئی آر سی کی مسلسل حمایت کا خواہاں ہے،وزیراعظم محمد شہباز شریف

اسلام آباد۔8اپریل (اے پی پی):وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کہاہے کہ ایلئسٹر لیمب کے انتقال سے تنازعہ کشمیر کے آغاز کے حوالے تحقیقی سرگرمیوں کے ایک عہد کاخاتمہ ہواہے۔

ہفتہ کو اپنے ٹویٹ میں وزیراعظم نے کہاہے کہ قابل احترام سفارتی تاریخ دان ومحقق ایلئسٹر لیمب کے گزشتہ ماہ انتقال سے تنازعہ کشمیر کے آغاز کے حوالے تحقیقی سرگرمیوں کے ایک عہد کاخاتمہ ہواہے۔ وزیراعظم نے کہاہے کہ ایلئسٹر لیمب نے اپنی تحقیقی کتب میں ہمیشہ بھارتی جھوٹ اورپراپیگنڈہ کو بے نقاب کیاہے۔ وزیراعظم نے آنجہانی ایلئسٹر لیمب کیلئے ابدی سکون کی دعا بھی کی ہے۔