ایل پی جی کی درآمدمیں 46 فیصداضافہ، پٹرولیم مصنوعات کی درآمدات میں 96 فیصدنموریکارڈ

59
ادارہ برائے شماریات

اسلام آباد۔22اپریل (اے پی پی):ملک میں ایل پی جی کی درآمدمیں جاری مالی سال کے ابتدائی 9 ماہ میں گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں 46 فیصد نموریکارڈکی گئی ہے۔

پاکستان بیوروبرائے شماریات کی جانب سے اس حوالہ سے جاری کردہ اعدادوشمارکے مطابق جولائی سے لیکرمارچ 2022 تک کی مدت میں ایل پی جی کی درآمدات پر514 ملین ڈالرکازرمبادلہ صرف ہواجوگزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں 46 فیصدزیادہ ہے،

گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں ایل پی جی کی درآمدات کاحجم 351 ملین ڈالرریکارڈکیاگیاتھا، مارچ کے مہینہ میں ایل پی جی کی درآمدات پر61 ملین ڈالرکازرمبادلہ صرف ہواجوگزشتہ سال مارچ کے مقابلہ میں 32 فیصدزیادہ ہے،

گزشتہ سال مارچ میں ایل پی جی کی درآمدات کاحجم 46 ملین ڈالرریکارڈکیاگیاتھا، فروری کے مقابلہ میں مارچ میں ایل پی جی کی درآمدات میں 6 فیصدکی نموریکارڈکی گئی ہے۔

واضح رہے کہ جاری مالی سال کی پہلی تین سہ ماہیوں میں پٹرولیم مصنوعات کی درآمدات میں گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں 96 فیصد نموریکارڈکی گئی ہے۔