22.1 C
Islamabad
پیر, اپریل 21, 2025
ہومعلاقائی خبریںایل ڈبلیو ایم سی نے پی پی 174 میں ڈور ٹو ڈورویسٹ...

ایل ڈبلیو ایم سی نے پی پی 174 میں ڈور ٹو ڈورویسٹ کولیکشن کا افتتاح کر دیا

- Advertisement -

لاہور۔29جنوری (اے پی پی):لاہور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی (ایل ڈبلیو ایم سی )کی جانب سے پی پی 174 میں ڈور ٹو ڈورویسٹ کولیکشن کا افتتاح کر دیا گیا ہے۔ترجمان کے مطابق بدھ کو وزیرِ اعلی پنجاب مریم نواز کے ویژن ’’ستھرا پنجاب ‘‘کے تحت اس سلسلے میں یوسی54 میں ایک تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں صوبائی وزیر ہائوسنگ اینڈ اربن ڈیویلپمنٹ بلال یاسین اور سی ای او ایل ڈبلیو ایم سی بابر صاحب دین نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔تقریب سے خطاب میں بلال یاسین کا کہنا تھا کہ پنجاب میں ہر سہولت عوام کی دہلیز پر پہنچانے کے وعدے پورے ہورہے ہیں،مریم نواز نے شہریوں کی دہلیز تک سہولیات کی فراہمی کا ایک اور وعدہ پورا کردیا،مشکل حالات کے باوجود عوام کی آسانی اور سہولت کیلئے اقدامات اٹھائے جارہے ہیں۔

اس موقع پر سی ای او ایل ڈبلیو ایم سی بابر صاحب دین کا کہنا تھا کہ وزیر اعلی مریم نواز کا ویژن ستھرا پنجاب کامیابی سے جاری اور شہر لاہور میں 50 سے زائد یونین کونسلز میں گھر گھر سے ویسٹ کولیکشن کا آغاز کیا جا چکا ہے،ہر یونین کونسل میں 8 سے 10 لوڈر رکشے ویسٹ کولیکشن کیلئے تعینات اورہر روز 2 نئی یونین کونسلز میں ڈور ٹو ڈور ویسٹ کولیکشن کا آغاز کیا جا رہا ہے۔

- Advertisement -

انہوں نے کہاکہ شہر لاہور کی 274 یونین کونسلز میں گھر گھر سے ویسٹ کولیکشن کیلئے پر عزم ہیں۔ مزید برآں بلال گنج، مین بازار پیر مکی، موسی روڈ، شیش محل روڈ، موہنی روڈ اور داتا دربار کے گرد و نواح میں گھر گھر سے ویسٹ کولیکشن کا آغاز کر دیا گیا ہے ،اسی طرح چوڑی محلہ، ٹیکسالی چوک، جمشید سٹریٹ میں بھی ایل ڈبلیو ایم سی رکشہ ٹیموں نے ورکنگ شروع کر دی ہے۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=553454

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں