23.2 C
Islamabad
اتوار, اپریل 20, 2025
ہومعلاقائی خبریںایل ڈی اے نادہندگان کے خلاف بلا امتیاز کارروائیاں جاری، 112 املاک...

ایل ڈی اے نادہندگان کے خلاف بلا امتیاز کارروائیاں جاری، 112 املاک سربمہر

- Advertisement -

لاہور۔28اکتوبر (اے پی پی):غیرقانونی کمرشل عمارتوں وکمرشل فیس نادہندگان کے خلاف روزانہ کی بنیاد پر جاری آپریشن میں ایل ڈی اے ٹیموں نے پیر کے روز مختلف علاقوں میں کارروائیاں کر کے112 املاک سربمہرکردیں۔ایل ڈی اے ٹیموں نے ڈیفنس روڈ، پائن ایونیو، واپڈا ٹاون، گلبرگ، علامہ اقبال ٹاون اور چاہ میراں روڈ پر کارروائیاں کیں۔ٹیموں نے آپریشن کے دوران ڈیفنس روڈ اور پائن ایونیو پر30 سے زائد املاک اور دکانوں کو سیل کر دیا۔واپڈا ٹاون میں28 گلبرگ میں 18،علامہ اقبال ٹاون21 چا ہ میراں روڈ پر 15املاک کو سربمہر کر دیا۔

سیل کی گئی املاک میں نجی سکول، اکیڈمی، آئل سٹور، فرنیچر شاپس، گراسری سٹور، بیکریز، فارمیسی،ماربل سٹور، نجی دفاتر، فوڈ پوائنٹس، کلینک،لیب،سیلون،بلڈنگ سٹور،ملک شاپ اور دیگر دکانیں شامل ہیں۔ان املاک کو غیر قانونی کمرشل استعمال اور کمرشل فیس کی عدم ادائیگی پر سربمہر کیا گیا۔آپریشن چیف ٹاون پلانر ون اسدالزماں اور چیف ٹاون پلانرٹو اظہر علی کی زیر نگرانی کیا گیا۔

- Advertisement -

آپریشن میں انفورسمنٹ سکواڈ اور پولیس نے شرکت کی۔آپریشن سے پہلے ان املاک کو متعدد نوٹسز دیئے گئے تھے۔ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق کی ہدایت پر شہر میں غیرقانونی کمرشل عمارتوں /کمرشل فیس نادہندگان کے خلاف بلا امتیاز کارروائیاں جاری ہیں۔

 

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=518129

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں