19.1 C
Islamabad
منگل, مارچ 18, 2025
ہومعلاقائی خبریںایل ڈی اے ٹیموں کا غیرقانونی کمرشل عمارتوں، کمرشل فیس نادہندگان کے...

ایل ڈی اے ٹیموں کا غیرقانونی کمرشل عمارتوں، کمرشل فیس نادہندگان کے خلاف بھرپور آپریشن جاری

- Advertisement -

لاہور۔17مارچ (اے پی پی):ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق کی ہدایات پر ایل ڈی اے ٹیموں کا غیرقانونی کمرشل عمارتوں، کمرشل فیس نادہندگان املاک کے خلاف بھرپور آپریشن جاری ہے۔ ایل ڈی اے ٹیموں نے گزشتہ روز مختلف علاقوں میں غیرقانونی کمرشل عمارتوں کے خلاف کارروائیاں کر کے87املاک سربمہرکر دیں۔

ایل ڈی اے ٹیموں نے گلبرگ، فیصل ٹان، سبزہ زار، یو بی ڈی کینال کے اطراف میں کارروائیاں کیں۔ایل ڈی اے ٹیموں نے گلبرگ، فیصل ٹان میں 35، یو بی ڈی کینال روڈ کے اطراف میں 18 املاک سربمہر کر دیں۔ٹیموں نے ریکوری آپریشن کے دوران سبز ہ زار میں 34املاک سیل کر دیں۔ سیل کی گئی املاک میں ریستوران، فو ڈ پوائنٹ،نجی سکول،سٹور، سیلون، دکانیں، دفاتر ودیگر شامل ہیں۔

- Advertisement -

آپریشن چیف ٹائون پلانرون اسد الزمان کی زیر نگرانی کیا گیا۔ڈی جی ایل ڈی اے کی ہدایت پر غیرقانونی کمرشل عمارتوں، کمرشل فیس نادہندگان املاک کے خلاف بلاامتیاز کارروائیاں جاری ہیں۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=573521

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں