دوحہ ۔10فروری (اے پی پی):برطانوی ٹینس سٹار ایما راڈو کانو قطر اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے ابتدائی رائونڈ میں ہار کر ایونٹ سے باہر ہوگئیں ۔30 سالہ روسی ٹینس سٹار اکاترینا الیگزینڈروا نے عمدہ کھیل پیش کرتے ہوئے خواتین کے سنگلز مقابلوں کے ابتدائی رائونڈ میں برطانوی حریف کھلاڑی ایما راڈو کانو کو شکست دے کر دوسرے رائونڈ کے لئے کوالیفائی کیا۔
قطر کے دارالحکومت دوحہ کے خلیفہ انٹرنیشنل ٹینس اینڈ سکواش کمپلیکس قطر ٹینس ٹورنامنٹ کے انتہائی دلچسپ اور کانٹے دار مقابلے میں جاری ہیں جس میں شائقین ٹینس کو عمدہ مقابلے دیکھنے کو ملیں گے۔ پیر کو خواتین کے سنگلز مقابلوں کے ابتدائی رائونڈ میں روس کی 30 سالہ ٹینس سٹار اکاترینا الیگزینڈروا نے عمدہ کھیل پیش کرتے ہوئے برطانوی حریف کھلاڑی 2021 کی یو ایس اوپن چیمپئن ایما راڈوکانو کو سٹریٹ سیٹس میں 3-6 اور 5-7 سے ہرا کر نہ صرف ایونٹ سے باہر کر دیا بلکہ ٹورنامنٹ کا فاتحانہ انداز میں آغاز کرتے ہوئے دوسرے رائونڈ کے لئے کوالیفائی کرلیا۔
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=558411