31.4 C
Islamabad
اتوار, مئی 25, 2025
ہومتجارتی خبریںایمپلائز اولڈ ایج بینی فٹس انسٹی ٹیوشن کی 31 جنوری تک 302.28...

ایمپلائز اولڈ ایج بینی فٹس انسٹی ٹیوشن کی 31 جنوری تک 302.28 ارب روپے کی سرمایہ کاری

- Advertisement -

اسلام آباد ۔ 21 فروری (اے پی پی) ایمپلائز اولڈ ایج بینی فٹس انسٹی ٹیوشن( ای او بی آئی) نے 31 جنوری2017ءتک302.28 ارب روپے کی سرمایہ کاری کی ہے جبکہ سرمایہ کاری سے ادارے کو30.2 ارب روپے کی آمدنی ہوئی ہے۔ ای او بی آئی نے منافع کی مد میں19.5 روپے کا تخمینہ لگایا تھا۔ رپورٹ کے مطابق ای اوبی آئی کو رواں مالی سال میں جولائی2016ءتا جنوری 2017ءکے دوران ایکوٹی انویسٹمنٹ سے 17.48 ارب روپے کی آمدنی ہوئی ہے جبکہ ادارے نے آمدن کا تخمینہ6.1 ارب روپے لگایا تھا۔ گورنمنٹ سکیورٹیز اور بینک ڈیپازٹس کی مد میں کی جانے والی سرمایہ کاری پر ای او بی آئی 10.86 ارب روپے کے بجٹ تخمینہ کے مقابلہ میں11.5 ارب روپے کی آمدنی ریکارڈ کی گئی ہے۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=43272

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں