34.3 C
Islamabad
اتوار, اپریل 20, 2025
ہومعلاقائی خبریںایم این اے چوہدری افتخار نذیر،حاجی عطاء الرحمن کی خصوصی کاوش سے...

ایم این اے چوہدری افتخار نذیر،حاجی عطاء الرحمن کی خصوصی کاوش سے چک نمبر 107 ٹن آر میں واٹر فلٹریشن پلانٹ کاافتتاح

- Advertisement -

خانیوال۔ 28 اکتوبر (اے پی پی):رکن قومی اسمبلی چوہدری افتخار نذیر سابق رکن صوبائی اسمبلی 210 حاجی عطاء الرحمن کی خصوصی کاوش سے چک نمبر 107 دس آر کی عوام کو پینے کے صاف پانی کی فراہمی کے لیے واٹر فلٹریشن پلانٹ نصب کیا گیا گزشتہ روز ایم این اے چوہدری افتخار نذیر حاجی عطاء الرحمن نے چوہدری محمد افضل کے ڈیرہ پر منعقدہ تقریب میں واٹر فلٹریشن پلانٹ کا افتتاح کیا،

چوہدری افتخار نذیر حاجی عطاء الرحمن نے کہاکہ حلقہ کی عوام کو تعلیم صحت پینے کے صاف پانی کی فراہمی ہماری اولین ترجیح ہے، اس منصوبے سے عوام کو پینے کے پانی کے علاوہ روز مرہ ضرورت کے لئے بھی پانی مہیا ہو گا، ماضی میں اس علاقے میں پانی کی شدید قلت تھی جس پر عوامی مطالبہ پر عوام سے کیا گیا وعدہ پورا کر دیا،اس موقع پر چوہدری افضل ،حاجی عبداللہ نے کہا ہم چوہدری افتخار نذیر،حاجی عطاء الرحمن کا شکریہ ادا کرتے ہیں جنہوں نے ہماری یونین کونسل میں عوامی فلاح کے منصوبے شروع کرکے پایہ تکمیل تک پہنچائے ہیں اس موقع معززین علاقہ کی بڑی تعداد موجود تھی

- Advertisement -

 

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=518081

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں