ایم ایچ عاطف اکیڈمی فیصل آباد نے شہدائے پاکستان گولڈ کپ ہاکی ٹورنامنٹ جیت لیا

122
Hockey tournament
Hockey tournament

اسلام آباد۔13ستمبر (اے پی پی):ایم ایچ عاطف اکیڈمی فیصل آباد نے شہدائے پاکستان گولڈ کپ ہاکی ٹورنامنٹ جیت لیاہے جبکہ مجاہد کلب نے دوسری پوزیشن حاصل کی۔

مین آف دی ٹورنامنٹ کا اعزاز المجاہد ہاکی کلب ٹبی کے محمد ابوذر انٹرنیشنل نے حاصل کیا ۔ فائنل میچ کے مہمانانِ خصوصی راجہ نادر مختار، صدر یوتھ ونگ فیصل آباد ، میاں عمر سلطانی ( سلطانی ٹیکسٹائل) اور رانا عنصر حبیب تھے، جہنوں نے کامیابی حاصل کرنے والے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے۔

سرپرست اعلیٰ ٹورنامنٹ راؤ سلیم ناظم، سیکرٹری یامین بھٹی نے مہمانوں کا کھلاڑیوں سے تعارف کروایا۔ٹورنامنٹ کا فائنل میں المجاہد کلب اور ایم ایچ عاطف اکیڈمی کے درمیان کھیلا گیا فائنل پنالٹی سٹروکس پر ایم ایچ عاطف ہاکی اکیڈمی نے جیت لیا۔مقررہ وقت میں دونوں ٹیمیں گول کرنے میں ناکام رہیں۔

میچ کو شبیر بھٹی اور ایم پرویز نے سپروائز کیا ۔ جیوری کے فرائض ارشاد احمد حاجی امتیاز اور ثقلین نے ادا کئے۔اس موقع پر خالد بشیر اولمپئن ، ساجد شکیل وکیل رہنما ، عثمان گجر، محمد یاسین بھٹی ، ادریس انٹرنیشنل ، ڈاکٹر عرفان افضل ، محسن خان ، رانا عبدالشکور خان ، شاہد حسین انٹرنیشنل ، میاں عامر سبحانی ، غلام مرتضیٰ انٹرنیشنل اور رانا ارشاد طیب خان کے علاوہ شائقینِ کی کثیر تعداد بھی موجود تھی۔