- Advertisement -
کوئٹہ۔ 19 مئی (اے پی پی):نیشنل پارٹی کی رکن بلوچستان اسمبلی کلثوم نیاز بلوچ نے نیشنل پارٹی قلات کے نومنتخب صدر ظہور بلوچ، جنرل سیکرٹری عبدالرحمان اور دیگر تمام عہدیداران کو مبارکباد دی ہے۔ ا نہوں نے نیشنل پارٹی ضلع قلات کی نومنتخب کابینہ کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے امید ظاہر کی کہ نئی قیادت پارٹی کو مزید فعال بنانے میں اہم کردار ادا کرے گی۔
انہوں نے کہا کہ نیشنل پارٹی ایک بااصول اور جمہوری جدوجہد پر یقین رکھنے والی سیاسی جماعت ہے اور امید ہے کہ نومنتخب ضلعی کابینہ پارٹی کی نظریاتی بنیادوں کو مضبوط بناتے ہوئے عوامی مسائل کے حل اور تنظیمی فعالیت کے لیے بھرپور کردار ادا کرے گی۔
- Advertisement -
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=598904
- Advertisement -