15.5 C
Islamabad
اتوار, مارچ 16, 2025
ہومعلاقائی خبریںایم ڈی واسا عامر عزیز نے انسداد ڈینگی ایس او پیز پر...

ایم ڈی واسا عامر عزیز نے انسداد ڈینگی ایس او پیز پر مکمل عمل درآمد کرنے کا حکم جاری کر دیا

- Advertisement -

فیصل آباد ۔ 14 مارچ (اے پی پی):مینجنگ ڈائریکٹر واسا عامر عزیز نے انسداد ڈینگی ایس او پیز پر مکمل عمل درآمد کرنے کا حکم جاری کیا ہے ،اس ضمن میں تمام ڈائریکٹرز کو تاکید کی گئی ہے کہ کہ وہ انسداد ڈینگی مہم کی کامیابی کے لئے خصوصی مانیٹرنگ کریں اور اور ڈینگی لاروا کی افزائش سے قبل موثر صفائی اور انسداد ڈینگی اقدامات کے لیے ضروری پیشگی انتظامات مکمل کریں۔ ایم ڈی واسا نے مزید کہا کہ متعلقہ ڈائریکٹر اپنے انتظامی کنٹرول دفاتر، عمارتوں اور احاطوں کے اندر صفائی کو برقرار رکھنے کے بھی ذمہ دار ہوں گے۔

انہوں نے انسداد ڈینگی سرگرمیوں پر سختی سے عمل کرنے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے ہدایت کی کہ تمام واسا دفاتر کے اندرونی حصے، چھتوں اور پانی کے ٹینکوں کی صفائی اور کھڑے پانی کو مکمل ختم کروایا جائے اورصفائی کے ان اقدامات کے تصویری ثبوت متعلقہ حکام کے ساتھ شیئر کئے جائیں۔

- Advertisement -

ایم ڈی واسا نے واضح کیا کہ انتظامی افسران واسا دفاتر، عمارتوں کا اچانک وزٹ کر کے انسداد ڈینگی اقدامات کا جائزہ لیں گے او ر جاری کردہ ہدایات کی خلاف ورزی کی صورت میں متعلقہ ذمہ دار افسر یا اہلکار کے خلاف محکمانہ کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=572732

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں