اینٹی اسٹریٹ کرائم سیل کی کارروائی، شوٹر سمیت پانچ ملزمان گرفتار، اسلحہ ،موٹر سائیکل ومنشیات برآمد

22
اینٹی اسٹریٹ کرائم سیل کی کارروائی، شوٹر سمیت پانچ ملزمان گرفتار، اسلحہ ،موٹر سائیکل ومنشیات برآمد

کراچی۔ 09 جون (اے پی پی):اینٹی اسٹریٹ کرائم سیل نے پرانا گولیمار کاشف سندھی اور نوید کپی کے منشیات کے اڈے پر چھاپہ کے دوران لیاری گینگ وار جمیل چھانگا گروپ کے شوٹر سمیت 5مبینہ ملزمان کو گرفتار کرکے ان کے قبضے سے ایک موٹر سائیکل،2 عدد پسٹل بمعہ5 لوڈ میگزین، ایک کلو چرس،140گرام آئس اور کرسٹال برآمدکرلی۔

ایس ایس پی کیماڑی کے مطابق گرفتار ملزمان میں یوسف عرف گنجا عرف پالاری ولد محمد سلیم،بلال ولد وزیر احمد،حسیب ولد محمد حنیف،سلیمان ولد عجب خان اورنصیر محمد ولد علی شامل ہیں۔پولیس نے ملزمان کے خلاف مقدمات درج کر کے مزید تفتیش کا آغاز کردیاہے۔