12.7 C
Islamabad
منگل, مارچ 4, 2025
ہومعلاقائی خبریںاینٹی کرپشن سرگودہا کے عملہ نے اشتہاری کو گرفتار کر لیا

اینٹی کرپشن سرگودہا کے عملہ نے اشتہاری کو گرفتار کر لیا

- Advertisement -

سرگودھا ۔ 04 مارچ (اے پی پی):اینٹی کرپشن سرگودھا کے عملہ نے اشتہاری عبدالعزیز ولد مشتاق احمد کو گرفتارکرلیا۔ ملزم نے محکمہ مال کےعملہ کےساتھ ملی بھگت کر کے اصل رجسٹری ریکارڈ سے نکلوا کر جعلی اور بوگس رجسٹری ریکارڈ میں لگائی تھی۔

ملزمان نے جعل سازی سے مدعی مقدمہ کو7 مرلہ پلاٹ سے محروم کیا تھا۔ سرگودھا میں ایک منظم گروہ فراڈ کے ذریعہ رجسٹریوں کے ریکارڈ میں ردوبدل کر کے لوگوں کی پراپرٹی جعلسازی سے آگے فروخت کرتے تھے ۔ ریجنل ڈائریکٹر،اینٹی کرپشن سرگودھا نے ایکشن لیتے ہوئے انکوائری میں الزامات ثابت ہونے پرملزمان کے خلاف مقدمہ نمبر12/2020تھانہ اینٹی کرپشن سرگودھا میں درج کرنے کے احکامات دیئے اورمقدمہ کی تفتیش ڈپٹی ڈائریکٹر(تفتیش)اینٹی کرپشن بھکر کے سپرد کی۔

- Advertisement -

مقدمہ کی تفتیش کے دوران یہ ثابت ہوا کہ ملزم عبدالعزیز ولد مشتاق نے ساتھی ملزمان کے ساتھ مل کر جعلی سازی سے جعلی رجسٹری تیارکروائی اور سرکاری ریکارڈمیں لگا دی۔ تفتیش کے دوران ملزمان اپنی بے گناہی ثابت نہ کر سکے جن کیخلاف ریجنل ڈائریکٹر، اینٹی کرپشن سرگودھا نے جوڈیشل ایکشن منظور کرتے ہوئے ملزمان کو گرفتار کرنے کا حکم دیا۔

ملزم عبدالعزیز ولد مشتاق احمد سکنہ چک نمبر10جنوبی تحصیل کوٹمومن ضلع سرگودھا گرفتاری سے بچنے کے لئے مفرور ہو گیا تھا۔ محمد آصف سرکل آفیسراینٹی کرپشن سرگودھا نے ریڈنگ ٹیم کے ہمراہ ریڈ کرکے ملزم کو گرفتار کر لیا جس سے تفتیش جاری ہے۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=568593

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں