اینڈی مرے ہال آف فیم اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے کوارٹر فائنل میں پہنچ گئے

76
اینڈی مرے

نیوپورٹ ۔14جولائی (اے پی پی):انگلینڈ کے نامور ٹینس سٹار اور سابق عالمی چیمپئن اینڈی مرے اور میزبان جان رابرٹ اسنر ہال آف فیم اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے مینز سنگلز مقابلوں کے کوارٹر فائنل میں پہنچ گئے ۔

ہال آف فیم اوپن ٹینس کا 46 واں ایڈیشن امریکا میں شرو ع ہوچکا ہے۔ مینز سنگلز مقابلوں کے پری کوارٹر فائنل رائونڈ میں امریکا کے دراز قد ٹینس سٹار اور ایونٹ کے سیکنڈ سیڈڈ جان رابرٹ اسنر نے انتہائی شاندار کھیل پیش کرتے ہوئے حریف جرمن ٹینس کھلاڑی پیٹر گوجوک کو ٹائی بریک پر سٹریٹ سیٹس میں 3-6 اور6-7(6-8)سے ہرا کر کوارٹر فائنل کے لئے کوالیفائی کرلیا۔

ایک اور میچ میں برطانوی ٹینس سٹار اینڈی مرے نے حریف آسٹریلوی ٹینس کھلاڑی میکس پورسل کو 6-4، 2-6 اور 1-6 سے شکست دے کر ٹاپ ایٹ رائونڈ کے لئے کوالیفائی کرلیا۔35 سالہ برطانوی کھلاڑی اینڈی مرے کا اب مقابلہ سیمی فائنل میں جگہ کے لیے قازقستان کے 42ویں نمبر کے الیگزینڈر ببلک سے ہوگا۔