33.8 C
Islamabad
بدھ, اپریل 23, 2025
ہومزرعی خبریںاینگرو فرٹیلائزرز کا معیاری کھاد کی فراہمی کے لیے مراکز کا قیام

اینگرو فرٹیلائزرز کا معیاری کھاد کی فراہمی کے لیے مراکز کا قیام

- Advertisement -

اسلام آباد۔26جنوری (اے پی پی):سرکاری قیمتوں پر اعلیٰ معیار کی کھادوں کی دستیابی کو یقینی بنانے کے لیے حکومت کی کوششوں میں معاونت کے لیے اینگرو فرٹیلائزرز نے مریدکے میں سینٹر کا افتتاح کر دیا ہے۔کمپنی کے مریدکے، بہاولپور، سرگودھا اور ساہیوال میں چار مراکز سے ان علاقوں کے کسان مستفید ہو رہے ہیں۔

وفاقی وزیر برائے صنعت و پیداوار اور نیشنل فوڈ سکیورٹی اینڈ ریسرچ رانا تنویر حسین نے مرکز کی افتتاحی تقریب میں بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔ تقریب میں نیشنل فوڈ سکیورٹی اینڈ ریسرچ کے حکام، صوبائی منتظمین، کسان برادری کے سینئر ممبران اور اینگرو فرٹیلائزرز کے حکام نے بھی شرکت کی۔افتتاضی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر رانا تنویر حسین نے پاکستان کے زرعی شعبے کی ترقی اور کسانوں کی معیشت کو بہتر بنانے کے لیے حکومت کے عزم کا اعادہ کیا۔

- Advertisement -

انہوں نے کہا کہ حکومت اور کھاد کی صنعت کسانوں کے لیے کنٹرول شدہ قیمتوں پر کھادوں کی بلاتعطل دستیابی کو یقینی بنانے کے لیے مل کر کام کر رہی ہے۔انہوں نے اینگرو فرٹیلائزرز کو مختلف اضلاع میں مراکز کے قیام کے حکومتی اقدام کی حمایت کرنے پر سراہا۔

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے اینگرو فرٹیلائزرز کے سی ای او علی راٹھور نے زراعت کے شعبے کی ترقی اور کسانوں کی فلاح و بہبود پر حکومت کی توجہ کو سراہتے ہوئے کہا کہ محنتی کاشتکاروں کی بہتری اور پاکستان میں غذائی تحفظ کے فروغ کے لیے اینگرو فرٹیلائزرز نے ہمیشہ حکومت کے ساتھ شراکت داری کی ہے جو زراعت کے شعبے کو ترقی دیتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ یہ مراکز اعلیٰ معیار کی کھادوں کی سرکاری قیمتوں پر بروقت دستیابی کو یقینی بنا کر کسانوں کو ریلیف فراہم کریں گے۔ مزید برآں یہ مراکز اینگرو فرٹیلائزرز کی جانب سے پیش کی جانے والی جدید مصنوعات اور ٹیکنالوجیز کے بارے میں آگاہی پیدا کرنے کا کام بھی کریں گے جو ہماری فصل کی پیداوار کو بہتر بنانے اور انہیں عالمی معیارات کے مطابق بنانے میں مدد کر سکتے ہیں۔انہوں نے پاکستان کے پہلے مربوط ایگری ای کامرس پلیٹ فارم اینگرو فرٹیلائزرز کی جانب سے UgAi ایپ کے حالیہ آغاز پر بھی روشنی ڈالی۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=551854

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں