این ایف سی ایوارڈکے تحت وفاق کی جانب سے صوبوں کوفنڈز کی فراہمی میں تین ماہ کے دوران 9 فیصد اضافہ

196
کسٹم ڈیوٹی کی وصولی میں جاری مالی سال کے پہلے دوماہ میں 10 فیصدکااضافہ

اسلام آباد۔8نومبر (اے پی پی): نیشنل فنانس کمیشن ایوارڈ(این ایف سی ) کے تحت وفاق کی جانب سے صوبوں کوفنڈز کی فراہمی میں جاری مالی سال کی پہلی سہ ماہی میں گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں 9.01 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

وزارت خزانہ کی جانب سے اس حوالہ سے دستیاب اعدادوشمارکے مطابق جولائی سے لیکرستمبر2022 تک کی مدت میں این ایف سی ایوارڈکے تحت وفاق کی جانب سے صوبوں کو880374 ملین روپے کے فنڈز فراہم کئے گئے جو گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں 9.01 فیصدزیادہ ہے، گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں این ایف سی کے تحت وفاق کی جانب سے صوبوں کو807519 ملین روپے کے فنڈز منتقل کئے گئے تھے۔

جاری مالی سال کی پہلی سہ ماہی میں این ایف سی کے تحت پنجاب کو437740 ملین روپے، سندھ کو214043 ملین روپے، خیبرپختونخوا کو145767 ملین روپے اوربلوچستان کو82798 ملین روپے کے فنڈز فراہم کئے گئے، گزشتہ مالی سال کی پہلی سہ ماہی میں این ایف سی ایوارڈ کے تحت پنجاب کو396024 ملین روپے، سندھ کو207834 ملین روپے، خیبرپختونخوا کو129011 ملین روپے اوربلوچستان کو74650 ملین روپے کے فنڈز منتقل کئے گئے تھے۔

اعدادوشمارکے مطابق گزشتہ مالی سال کے دوران این ایف سی ایوارڈ کے تحت وفاق کی جانب سے صوبوں کومجموعی طورپر3589017 ملین روپے کے فندز منتقل کئے گئے تھے۔گزشتہ مالی سال کے دوران این ایف سی ایوارڈ کے تحت پنجاب کومجموعی طورپر1785695 ملین روپے ، سندھ کو 902291 ملین روپے، خیبرپختونخوا کو595963 ملین روپے اوربلوچستان کو 305068 ملین روپے کے فنڈز فراہم کئے گئے تھے۔