این ڈی ایم اے نے بلوچستان سیلاب زدگان کیلئے امدادی راشن فراہم کردیا ، ترجمان

103

کوئٹہ۔2اگست (اے پی پی):نیشنل ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی کی جانب سے بلوچستان سیلاب زدگان کیلئے امدادی راشن فراہم کردیا گیا ۔

ترجمان این ڈی ایم اے کے مطابق بلوچستان کے سیلاب زدگان کیلئے ہنگامی امداد کے طور پر کنگ سلمان ہیومینٹیرین ایڈ اینڈ ریلیف سینٹر پاکستان کی جانب سے ایک ہزار راشن بیگز این ڈی ایم اے کے ذریعے پانچ اضلاع میں پہنچا دیئے گئے ہیں،

امدادی راشن جعفر آباد، نصیرآباد، صحبت پور، سبی اور کچی کے ڈپٹی کمشنرز کے حوالے کیا گیا، راشن میں آٹا، دال، چینی اور گھی شامل ہیں۔ واضح رہے کہ اس سلسلے کی پہلی کھیپ 15 جولائی کو بلوچستان روانہ کی گئی تھی جس میں 3000 راشن پیکس شامل تھے۔