31.6 C
Islamabad
ہفتہ, اپریل 19, 2025
ہومقومی خبریںاین ڈی ایم اے کابلوچستان اورجنوبی پنجاب میں ہل ٹورینٹ کا الرٹ...

این ڈی ایم اے کابلوچستان اورجنوبی پنجاب میں ہل ٹورینٹ کا الرٹ جاری

- Advertisement -

اسلام آباد۔4اگست (اے پی پی):نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی( این ڈی ایم اے)نے بلوچستان کے علاوہ جنوبی پنجاب میں ڈی جی خان اور راجن پور کے ہل ٹورینٹ کا الرٹ جاری کر دیا ہے ، اسی عرصے کے دوران ژوب، سبی، نصیر آباد، قلات، لاڑکانہ، حیدرآباد (دادو اور جامشورو) ڈویژنز کے ندی نالوں میں درمیانے سے اونچے درجے کا سیلاب متوقع ہے۔

اتوار کو این ڈی ایم اے کی جانب سے جاری بیان کے مطابق دریائے کابل اور اس کے معاون ندی نالوں کے کیچمنٹ علاقوں میں موسلادھار بارش کا امکان ہے، جس کے نتیجے میں نوشہرہ کے ساتھ ساتھ دریائے کابل کی معاون ندی نالوں میں درمیانے سے اونچے درجے کی طغیانی کا خدشہ ہے۔

- Advertisement -

نوشہرہ میں درمیانے سے اونچے کے سیلابی ریلے کیوجہ سے نشیبی علاقے متاثر ہو سکتے ہیں اور انفراسٹرکچر کو نقصان پہنچ سکتا ہے۔

چترال میں ہونے والا گلاف ایونٹ سے دریائے پنجکوڑہ اور دریائے کابل میں پانی کے تیز بہاؤ کا باعث بن سکتا ہے۔خطرے سے دو چار علاقوں کی آبادی کو سیلاب کے پانی سے بچنے اور سیلاب زدہ علاقوں سے دور رہنے کی ہدایت ۔

نشیبی علاقوں کے رہائشی خصوصی احتیاطی تدابیر اختیار کریں، اگر پانی کے بہاو میں اضافہ ہو جائے ندی نالوں کو عبور کرنے سے گریز کریں۔این ڈی ایم اے کے مطابق عوام بروقت ڈیزاسٹر الرٹس، گائیڈ لائنز اور احتیاطی تدابیر کیلئے پاک این ڈی ایم اے ڈیزاسٹر الرٹ ، موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کریں۔

این ڈی ایم اے نے صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹیز اور مقامی انتظامیہ کو چوکس رہنے اور خطرے سے دو چار آبادی کی حفاظت کیلئے مناسب اقدامات کرنے کی ہدایت کر دی ہے۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=490556

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں