اسلام آباد۔12فروری (اے پی پی):نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) کے ترجمان نے کہا ہے کہ این ڈی ایم اے کی جانب سے 4.7 ٹن امدادی سامان کی ایک اور کھیپ ترکیہ روانہ کر دی گئی ہے۔
اتوار کو اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ ترکیہ روانہ کئے جانے والے امدادی سامان میں 1420 کمبل اور موسم سرما کے 26 خیمے شامل ہیں۔ انہوں نے کہا کہ امدادی سامان پی آئی اے کی پرواز کے ذریعہ ترکیہ روانہ کیا گیا ہے۔