این 70کے قلعہ سیف اللہ۔لورالائی سیکشن کی توسیع و تعمیر رواں سال کے آخر میں مکمل کر لی جائے گی، این ایچ اے حکام

133

اسلام آباد ۔ 3 اکتوبر (اے پی پی) قلعہ سیف اللہ۔ملتان (این 70) ہائی وے کے قلعہ سیف اللہ۔لورالائی سیکشن کی توسیع و تعمیر کاکام رواں سال کے آخر میں مکمل کر لیا جائے گا۔ نیشنل ہائی وے اتھارٹی کے حکام نے جمعرات کو اے پی پی کو بتایاکہ ایشیائی ترقیاتی بینک ( اے ڈی بی) کے فنڈ سے یہ منصوبہ تعمیر کیا جا رہا ہے جس پر 5105.18 ملین روپے لاگت آئے گی۔ منصوبے پر کام کا آغاز 2016ء میں ہوا تھا جسے رواں سال فروری میں مکمل ہونا تھا لیکن فنڈز کے اجراء میں تاخیر کی وجہ سے یہ منصوبہ تاخیر کا شکار ہوا تاہم منصوبے پر93 فیصد کام مکمل ہوچکا ہے اور رواں سال کے آخر میں اس کی تکمیل متوقع ہے۔