23.8 C
Islamabad
اتوار, اپریل 20, 2025
ہومقومی خبریںایوان بالا نے دی ڈیجیٹل نیشن پاکستان بل 2025 متعلقہ قائمہ کمیٹی...

ایوان بالا نے دی ڈیجیٹل نیشن پاکستان بل 2025 متعلقہ قائمہ کمیٹی کو بھجوا دیا

- Advertisement -

اسلام آباد۔24جنوری (اے پی پی):ایوان بالا نے دی ڈیجیٹل نیشن پاکستان بل 2025 متعلقہ قائمہ کمیٹی کو بھجوا دیا۔ جمعہ کو ایوان بالا کے اجلاس میں وفاقی وزیر قانون، انصاف و پارلیمانی امور سینیٹر اعظم نذیر تارڑ نے تحریک پیش کی کہ پاکستان کو ایک ڈیجیٹل نیشن، سازگار ڈیجیٹل سوسائٹی، ڈیجیٹل معیشت اور ڈیجیٹل گورننس میں تبدیل کرنے کے لئے احکامات وضع کرنے کا بل دی ڈیجیٹل نیشن پاکستان بل 2025 قومی اسمبلی سے منظور کردہ صورت میں فی الفور زیر غور لایا جائے۔

ایوان سے تحریک کی منظوری کے بعد ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سیدال خان نے بل متعلقہ قائمہ کمیٹی بھجواتے ہوئے ہدایت کی کہ تین دن کے اندر قائمہ کمیٹی کی رپورٹ ایوان میں پیش کی جائے۔

- Advertisement -

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=550831

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں