- Advertisement -
اسلام آباد۔22اپریل (اے پی پی):ایوان بالا کا اجلاس جمعہ کی صبح ساڑھے 10 بجے تک ملتوی کر دیا گیا۔ منگل کو ایوان بالا کے اجلاس میں پاکستان پیپلز پارٹی اور اپوزیشن جماعتوں نے نہری پانی کے معاملہ پر شور شرابا کیا۔ بعد ازاں کورم کی نشاندہی پر چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی نے گنتی کرائی تاہم کورم پورا نہ ہونے پر انہوں نے اجلاس کی کارروائی جمعہ کی صبح ساڑھے 10 بجے تک ملتوی کر دی۔
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=585996
- Advertisement -