23.8 C
Islamabad
اتوار, اپریل 20, 2025
ہومقومی خبریںایوان بالا کا خصوصی اجلاس غیرمعینہ مدت کے لیے ملتوی

ایوان بالا کا خصوصی اجلاس غیرمعینہ مدت کے لیے ملتوی

- Advertisement -

اسلام آباد۔15اپریل (اے پی پی):ایوان بالا کا خصوصی اجلاس غیرمعینہ مدت کے لیے ملتوی کر دیا گیا۔ منگل کو ایوان بالا کا اجلاس چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی کی زیرصدارت منعقد ہوا۔ اجلاس میں سینیٹر تاج حیدر مرحوم اور سینیٹر پروفیسر خورشید احمد مرحوم کے حوالے سے منعقد ہوا۔ اجلاس اراکین سینیٹ نے مرحوم سینیٹرز کے ایصال ثواب کے لیے فاتحہ خوانی کی اور ان کی خدمات پر انہیں زبردست خراج عقیدت پیش کیا۔ اجلاس میں متفقفہ طور پر مرحوم سینیٹرز کے حوالے سے قراردادیں بھی منظور کی گئیں۔ اس کے بعد چیئرمین سینیٹ نے اجلاس غیرمعینہ مدت کے لیے ملتوی کر دیا۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=582355

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں