32.7 C
Islamabad
جمعہ, مئی 16, 2025
ہومقومی خبریںایوان صدر میں ڈیڑھ ہزار سے زائد ملازمین کے کام کرنے سے...

ایوان صدر میں ڈیڑھ ہزار سے زائد ملازمین کے کام کرنے سے متعلق اطلاعات غلط اور بے بنیاد ہیں ، ترجمان ایوان صدر

- Advertisement -

ایوان صدر میں ڈیڑھ ہزار سے زائد ملازمین کے کام کرنے سے متعلق اطلاعات غلط اور بے بنیاد ہیں ، ترجمان ایوان صدر
اسلام آباد ۔ 22 اپریل (اے پی پی) ایوان صدر کے ترجمان نے ان اطلاعات کو بالکل غلط اور بے بنیاد قرار دیا ہے کہ ایوان صدر میں ڈیڑھ ہزار سے زائد ملازمین کام کر رہے ہیں۔ جمعہ کو ایک بیان میں ترجمان نے کہا کہ مختلف اخبارات و جرائد میں اس سلسلے میں شائع ہونے والی خبروں کا حقیقت سے کوئی تعلق نہیں۔ ترجمان نے بتایا کہ ایوان صدر کے پبلک اور پرسنل سیکریٹریٹ میں ملازمین کی کل تعداد 823 ہے۔ انہوں نے کہا کہ گریڈ 1 سے 4 تک کے ملازمین گنجائش سے کسی قدر زیادہ ہیں لیکن ان کی آمدنی چونکہ انتہائی قلیل ہے اس لئے انہیں فارغ نہیں کیا گیا بلکہ جن شعبوں میں ملازمین کم ہیں، وہاں ان سے کام لیا جا رہا ہے۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=2058

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں