27.1 C
Islamabad
ہفتہ, مئی 10, 2025
ہومقومی خبریںایوان صدر کی جانب سے ماہ اکتوبر میں چھاتی کے کینسر سے...

ایوان صدر کی جانب سے ماہ اکتوبر میں چھاتی کے کینسر سے متعلق سالانہ آگاہی مہم جاری

- Advertisement -

اسلام آباد۔13اکتوبر (اے پی پی):ایوان صدر کی جانب سے ماہ اکتوبر میں چھاتی کے کینسر سے متعلق سالانہ آگاہی مہم جاری ہے جس کا مقصد پاکستانی خواتین کی اس موذی مرض سے اموات کی شرح کو کم کرنے کے لئے باقاعدہ سکریننگ کو فروغ دینا ہے۔ صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی اور ان کی اہلیہ ثمینہ علوی گزشتہ چار سالوں سے ملک میں چھاتی کے کینسر کے بارے میں آگاہی پیدا کرنے کے لئے کام کر رہے ہیں۔

اس سال آگاہی مہم میں چھاتی کے کینسر کا خود معائنہ، جلد تشخیص اور بروقت علاج کو فروغ دینے پر توجہ دی گئی ہے۔ ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن کے تعاون سے ایوان صدر نے بریسٹ کینسر سے متعلق معلوماتی اور تعلیمی مواد کو بروشرز اور بینرز کی شکل میں تیار کیا ہے۔

- Advertisement -

یہ معلومات صدراتی دفتر کی ویب سائٹ : https://president.gov.pk/breast-cancer-awareness-printing-material-2 پر دستیاب ہیں ۔ چھاتی کا کینسر ایک عالمی مسئلہ ہے، اس مرض کی شرح پاکستان میں ایشیا میں سب سے زیادہ ہے، جس کی وجہ سے سالانہ 40,000 اموات اور تقریباً 100,000 نئے کیسز سامنے آتے ہیں۔ ماہرین کے مطابق آگاہی میں اضافہ اور باقاعدگی سے اسکریننگ کو فروغ دینے سے شرح اموات میں کمی لانے اور پاکستانی خواتین کی زندگیاں بچانے میں مدد مل سکتی ہے ۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=400927

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں