26.6 C
Islamabad
بدھ, مئی 14, 2025
ہومقومی خبریںایوان صدر ہفتہ 22 دسمبر کو عوام الناس کیلئے کھولا جائے گا

ایوان صدر ہفتہ 22 دسمبر کو عوام الناس کیلئے کھولا جائے گا

- Advertisement -

اسلام آباد ۔ 20 دسمبر (اے پی پی) ایوان صدر ہفتہ 22 دسمبر کو عوام الناس کیلئے کھولا جائے گا۔ اس سلسلہ میں اوقات کار صبح 9 بجے سے دوپہر 12 بجے اور بعداز دوپہر ایک بجے سے سہ پہر 4 بجے تک ہوں گے۔ ایوان صدر میں داخلہ مفت ہو گا۔ ایوان صدر کی طرف سے جاری بیان کے مطابق ایوان صدر کے دورہ کیلئے گائیڈ کی سہولت دستیاب ہو گی، میڈیا کارڈز اور سی این آئی سی کے حامل ذرائع ابلاغ کے نمائندوں کو کیمرہ اور دیگر متعلقہ سازوسامان لانے کی اجازت ہو گی، عوام الناس کو داخلہ کیلئے اصل قومی کمپیوٹرائزڈ شناختی کارڈ ہمراہ لانا لازمی ہو گا۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=126951

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں