ایبٹ آباد۔ 9 جولائی (اے پی پی):ایوب میڈیکل انسٹی ٹیوشن کے نوتعنیات بورڈ آف گورنرز کا چیئرمین بی او جی ڈاکٹر عابد جمیل کی سربراہی میں ایوب ٹیچنگ ہسپتال ایبٹ آباد کا دورہ کیا۔ چیئرمین بی او جی ڈاکٹر عابد جمیل نے ممبر بی او جی جعفر شاہ اور ممبر بی او جی ڈاکٹر عالم زیب منان کے ہمراہ ہسپتال کا دورہ کیا۔ اس موقع پر بورڈ نے ہسپتال ایگزیکٹو کے ساتھ تعارفی ملاقات بھی کی۔
ملاقات میں ہسپتال ایگزیکٹوز کی جانب سے بورڈ آف گورنرز کو موجودہ صورتحال کی تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ میٹنگ کے بعد چیئرمین بی او جی اور ممبرز نے باقاعدہ اپنے دورہ کا آغاز کیا۔ اس موقع پر انہوں نے ویٹنگ ایریا اور سینئر سٹیزن کلینک کا افتتاح کیا۔ دورہ کے دوران بورڈ کے ہمراہ ڈین ایوب میڈیکل کالج پروفیسر ڈاکٹر آصف کریم، ہسپتال ڈائریکٹر ڈاکٹر اطہر لودھی، میڈیکل ڈائریکٹر ڈاکٹر عالم زیب سواتی، آئی ڈی ایف کے نوجوان لیڈرز اور دیگر شعبہ جات کے سربراہان شامل تھے۔ چیئرمین بی او جی ڈاکٹر عابد جمیل اور ممبرز بی او جی نے اپنے دورہ کے دوران گائنی ڈیپارٹمنٹ، ایچ او ہاسٹل، فیملی ہاسٹل، انسولیٹر، سٹوڈنٹ لائبریری، این آئی سی یو اور ایمرجنسی کا تفصیلی جائزہ لیا۔ بورڈ اف گورنر نے ناقص صفائی اور مختلف ڈیپارٹمنٹس کی مینٹیننس نہ ہونے کی صورت میں انتہائی غم و غصہ کا اظہار کیا جس کے بعد چیئرمین بی او جی نے صفائی کے نظام اور ہسپتال کی منٹیننس کو فی الفور بہتر بنانے کے احکامات جاری کئے۔
بورڈ آف گورنر کا کہنا تھا کہ ہم انشاءاﷲ اس ادارہ کو مزید بلندیوں کی طرف لے جانے میں پراعتماد ہیں اور صحت کی دیکھ بھال کی خدمات اور طبی تعلیم کو مسلسل بہتر بنانے کیلئے ادارہ کے عزم کو اجاگر کیا جائے گا۔ چیئرمین بی او جی نے اس بات پر زور دیا کہ اس ادارہ کی ترقی ہمارا مشن اور وژن ہے اور ہم سب نے مل کر اس ادارہ کو بہتر بنانا ہے۔
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=483072